حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بوئین زہرا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین بہاء الدین آقا حسینی نے اس شہر کی نماز جمعہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا: نماز جمعہ کے انعقاد سے عوام میں اتحاد و یکجہتی، معاشرے کے مختلف طبقات میں بیداری و بصیرت اور معاشرتی ماحول میں معنویت کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے نماز جمعہ کو انقلاب کی روح، اجتماعی اسلام کی علامت اور اسلامی نظام کا ثقافتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا: عبادت اور سیاست کے اس اہم اجتماع میں عوام کی شرکت کا کوئی متبادل نہیں ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام آقاحسینی نے مزید کہا: نماز جمعہ مسلمانوں کا ایک ایسا اجتماعی، سیاسی اور عبادی فریضہ ہے جو اتحاد و اقتدار کی علامت اور اسلام و اسلامی انقلاب کی اقدار کے دفاع کا مضبوط مورچہ بھی ہے۔
امام جمعہ بوئین زہرا نے کہا: نماز جمعہ میں عوام کی پُرجوش شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اس عبادت کی فضیلت اور اپنی زندگی میں اس کے اثرات کو سمجھتے ہیں اور اسے اہمیت دیتے ہیں۔










آپ کا تبصرہ